ملک میں خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صدر پی ٹی ایف خواتین ونگ

پاکستان تھروبال فیڈریشن(خواتین ونگ) کی صدر فائزہ عامر نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ خواتین کھلاڑی کو مردوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تھروبال فیڈریشن(خواتین ونگ) کی صدر فائزہ عامر کا کہناتھا کہ  ملک میں قومی مرد اور خواتین بیچ تھروبال چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،قومی مرد اور خواتین بیچ تھروبال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ اکتوبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  جس میں ملک بھر سے صوبوں، ریجنل سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ ان خواتین نے ہی بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے۔

The post ملک میں خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صدر پی ٹی ایف خواتین ونگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email