ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کیلئے ڈالر فراہم کرے گا، سیکرٹری بلدیات سندھ

سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لئے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری ارسال کردی ہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں نجی شعبے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی جائے، واٹر بورڈ میں نجی شعبے سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس تقرر کرنے کی منظوری دی جائے۔

سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لئے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گا، واٹر بورڈ میں ریفارمز کے پہلے مرحلے کا آغاز 2021ء سے کیا جارہا ہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد واٹر بورڈ نجی شعبے کے حوالے کرنے کا آغاز ہوجائے گا، واٹر بورڈ کو پرائیویٹائز کرنے کے خلاف واٹر بورڈ ملازمین احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی واٹر بورڈ کی تمام یونینز نے ایم ڈی واٹربورڈ آفس کے باہر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

The post ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کیلئے ڈالر فراہم کرے گا، سیکرٹری بلدیات سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email