بے قدرے حکمرانوں نے ہماری روائیت کو بھی بے قدر کرنا شروع کردیا ہے، احمد سلمان بلوچ

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ بے قدرے حکمرانوں نے ہماری روائیت کو بھی بے قدر کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے پانے بیان مین کہا ہے کہ زبان دراز حکمرانوں نے بے زبان پرندوں کا دانہ 55 روپے سے 110 روپے کا کردیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی اور گھی کے بعد باجرہ بھی مہنگا ترین ہوگیا ہے، نااہل حکمرانوں نے جہاں عوام کو فاقوں پر مجبور کیا وہاں پرندہ بھی فاقہ پر مجبور ہیں

احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ شہر لاہور کی روائیت ہے کہ پرندوں کیلئے پرندوں کیلئے مخصوص جگہوں پر دانہ رکھتے ہیں اتنا مہنگا ہوگیا کہ کون اب رکھے گا، بے قدرے حکمرانوں نے ہماری روائیت کو بھی بے قدر کرنا شروع کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے مزید کہا ہے کہ سراج الحق کی کال پر بےروزگار نوجوان اپنی نوکری مانگنے اسلام آباد آئیں گے۔

The post بے قدرے حکمرانوں نے ہماری روائیت کو بھی بے قدر کرنا شروع کردیا ہے، احمد سلمان بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email