پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی جس میں ہائرایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہائرایجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جارہی ہے، جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے، ہر ضلع میں یونیورسٹی بننے سے طلباء کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں 75 نئے کالجز بنائے گئے ہیں، 590 کالجز کو ایسوسی ایٹ ڈگری اور 201 کالجز گریجویٹ بی ایس فور ایئرلیول اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں مزید 86 نئے کالجز قائم کیے جائیں گے، تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی 21 یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں، ذہین اور مستحق طلباء کو 83 کروڑ 40 لاکھ روپے کے رحمت اللعالمین اسکالرشپ دیئے جارہے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت ہائرایجوکیشن کو 285 فیصد زائد فنڈز دیئے جارہے ہیں۔

The post پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email