صومالیہ: صدارتی محل کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب خودکش بم دھماکے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا چیک پوائنٹ پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ القاعدہ سے وابستہ الشباب گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

The post صومالیہ: صدارتی محل کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email