ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1 ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او  کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او  کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کیےگئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ اعدادوشمار کے بعد ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی، ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

یاد رہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی ، اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email