حضرت داتا گنج بخش کے 978 ویں عرس کی تقریب تیسرے روز بھی جاری

حضرت داتا گنج بخش المعروف عثمان بن علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کی تقریب تیسرے روز بھی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بخاری ہال میں روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی، تقریب میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پروفیسر احمد رفیق اختر، ڈین فیکلٹی ڈاکٹر سلطان شاہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ عصر حاضر کے تہذیبی اور سماجی مسائل کاحل، فرد اور معاشرے کی سطح پر ارتقاء اور بقاء کے لیے کام کرنا ہوگا، صوفیاء کرام کی تعلیمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں، صوفیاء کرام نے قرآن و احادیث اور سیرت رسول ؐ کی تعلیمات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے آگے منتقل کیا۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں گیارہویں صدی ہجری میں داتا گنج بخش نے قیام فرما کر خطے کی کایہ پلٹ دی، داتا گنج بخش علی ہجویری نے مشرق و مغرب میں رشد و ہدایت کا نور عام کیا، حضرت داتا گنج بخش کے ملفوظات اور تعلیمات مشائخ اور اولیاء کے لیے رہنمائی کا ذریعہ رہیں گے۔

The post حضرت داتا گنج بخش کے 978 ویں عرس کی تقریب تیسرے روز بھی جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email