جی جی حدید کے میلان فیشن ویک میں خوبصورت جلوے

معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے میلان فیشن ویک میں خوبصورت جلووں سے شرکاء کے دل جیت لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی نژاد جی جی حدید نے نے اطالوی فیشن ڈیزائنر البرٹا فیریٹی کی کلیکشن سے کالے رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے میلان فیشن ویک میں انٹری دی۔

 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جی جی حدید کالے رنگ کی میکسی پہنے بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ ہلکے میک اَپ کے ساتھ بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔

یاد رہے کہ جی جی حدید جوکہ کئی سالوں سے برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ ہیں۔

 گزشتہ سال ستمبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

تاہم آج کل سُپر ماڈل اپنے ماڈلنگ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔

گزشتہ روز جی جی حددید نے  اپنی انسٹا اسٹوریز پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

The post جی جی حدید کے میلان فیشن ویک میں خوبصورت جلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email