سردارعثمان بزدار کی صحافی، اینکر پرسن مزمل سہروردی کی رہائش گاہ پر آمد

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صحافی، اینکر پرسن وکالم نگار مزمل سہروردی کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن آمد ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صحافی، اینکر پرسن وکالم نگار مزمل سہروردی کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن آمد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سہروردی سے ان کے والد اعظم سلطان سہروردی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے والد کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صحافی، اینکر پرسن وکالم نگار مزمل سہروردی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے  ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

The post سردارعثمان بزدار کی صحافی، اینکر پرسن مزمل سہروردی کی رہائش گاہ پر آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email