پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 کورونا ٹیسٹ کیے گیے ہیں، 2 ہزار 357 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89  فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  یہ واضح کردیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی،  ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

 کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی ، اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

یاد رہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو پارک ، جم ،  ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email