وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔

اسکے علاوہ آج کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آج کے اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی جائے گی اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

The post وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email