راج کندرا کے موبائل سے کتنی فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں اور وہ ویڈیوز کتنے میں فروخت کرنا چاہتے تھے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

بھارتی بزنس مین راج کندرا کو بھارتی پولیس نے کچھ عرصہ قبل فحش فلموں کی عکس بندی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اس کیس کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

رپورٹس ک مطابق تفتیشی ٹیم کی جانب سے راج کندرا کے موبائل اور دیگر آلات سے کل 119 فحش ویڈیوز برآمد کی گئیں ہیں جنہیں وہ 9 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔

 ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔

پولیس نے راج کندرا کے لئے بتایا کہ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔

دوسری جانب  راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بہت سی ماڈلز اور اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔

خیال رہے کہ  راج کندرا گزشتہ دوماہ سے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ میں نشر کرنے کے کیس میں پولیس کی حراست میں تھے۔

تاہم گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔وہ  آج دوماہ بعد جیل سے باہر آئے ہیں۔

The post راج کندرا کے موبائل سے کتنی فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں اور وہ ویڈیوز کتنے میں فروخت کرنا چاہتے تھے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email