ملتان: فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اشیاء کیخلاف کارروائی، ملاوٹی دودھ تلف کرلیا گیا

ملتان میں فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیاء کیخلاف کارروائی کی جس میں ملاوٹی دودھ تلف کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے  ملتان میں موجود مختلف پان شاپ، کنٹین اور سویٹس اینڈ بیکرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے  ملتان میں208 ساشے گٹکا، 58 لٹر غیر معیاری مشروبات، 20 لٹر ملاوٹی دودھ، کھلا رنگ اور فلیورز تلف کرلیا ہے۔

اس ضمن میں ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ، فلیورز کی ملاوٹ  پر 2 بیکریز کو بھاری جرمانے روپے عائد کیے ہیں۔

ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا ہے کہ پان شاپ کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر جرمانہ عائدکر دیا گیا ہے۔

ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ فریزر میں ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر لاری اڈہ کنٹین کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے مزید کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے دن رات کوشاں ہے۔

The post ملتان: فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اشیاء کیخلاف کارروائی، ملاوٹی دودھ تلف کرلیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email