پاکپتن میں عالمی یومِ امن کے موقع تقریب کا اہتمام کیا گیا

پاکپتن میں عالمی یومِ امن کے موقع پر پریس کلب پاکپتن اور سدھار سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں ڈی ایس پی صدر ضیاءالحق، معروف دانشور خالد مسعود، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اویس سلطان پاشا، پریس کلب کے صدر وقارفریدجگنو، انجمن آڑھتیاں کے صدر میاں عبدالرحمن وٹو، تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد نیازی، کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ آگاہی سنٹر رانا شکیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پرامن معاشرہ ہر فرد کی ضرورت ہے اور پرامن معاشرہ کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور 70 ہزار پاکستانیوں نے امن کی خاطر قربانیاں دی ہیں جب تک ہر علاقہ کے سٹیک ہولڈر امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تب تک معاشرے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ تمام شرکاء کی مشاورت سے ایک امن کمیٹی تشکیل دی گئی جو پاکپتن میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے تقریب میں شہری و سماجی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی

The post پاکپتن میں عالمی یومِ امن کے موقع تقریب کا اہتمام کیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email