وزیر جنگلات پنجاب نے محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی

وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کی جانب سے محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں سبطین خان کا کہنا تھا کہ آئندہ تبادلہ محکمہ جنگلات کے افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران  کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔

وزیر جنگلات سبطین خان نے مزید کہا کہ پابندی کا اطلاق فاریسٹ گارڈ سے لے کر سنیئر افسران تک ہوگا۔

The post وزیر جنگلات پنجاب نے محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email