ترقیاتی فنڈز سے نہیں، حکومتی کارکردگی سے انتخابات جیتیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی فنڈزسےنہیں، حکومتی کارکردگی سےانتخابات جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ہم نے 3 سالہ دورحکومت میں بہت مشکل فیصلےکیے، ہم بہت مشکل وقت سےنکل کر آئے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا،مافیازملک میں اصلاحات نہیں چاہتے،سینیٹ کے 1500 ووٹ والے الیکشن بھی متنازع رہے،ملک میں جوبھی ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی ہے۔ کسی نےنہیں بتایا کہ متنازع انتخابات کوٹھیک کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بہت سے وزرا مشکل وقت میں گھبرائے، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہے ہیں، ای وی ایم سے بٹن دبانے سے فوری نتائج آجائیں گے۔ ای وی ایم پاکستان کےسارے مسائل حل کردےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تمام انتخابات متنازع رہے، ہدف کے حصول میں مشکلات آنے پرہارمان جاتے ہیں، یقین ہے وزرا اپنے اہداف حاصل کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ زندگی میں جب تک آپ ہارنہیں مانتے آپ کوکوئی نہیں ہراسکتا، ٹارگٹ سیٹ کرنے کے بجائے اس پرکوئی سمجھوتا نہ کریں، مسلسل جدوجہد کرنے والا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کوبہت سی صلاحیتوں سےنوازاہے،حکومت میں رہتے ہوئے ضروری  ہے کہ کارکردگی کاجائزہ لیں، اگلے 2 سال کیلئے ٹارگٹ سیٹ کرنےہیں، رواں سال ہدف حاصل کرلیں توآئندہ سال آسانی ہوگی۔ ہماری حکومت کےاگلے 2 سال مشکل ہیں۔

The post ترقیاتی فنڈز سے نہیں، حکومتی کارکردگی سے انتخابات جیتیں گے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email