افغانستان میں قسمت نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان میں قسمت نےبھارت کا ساتھ نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت نےافغانستان میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی، قسمت ساتھ نہ ہو توپیسوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

فوادچوہدری نے کہاکہ تین باروزیراعظم رہنے والے برطانیہ میں مفرور زندگی گزاررہے ہیں، بد دیانتی کی وجہ سے تین باروزیراعظم رہنےوالےمفرورہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے کی وجہ پریس کانفرنس میں بتائیں گے، پاکستان ہرسازش کے خلاف زیادہ کامیاب ملک بن کرسامنے آیا، پاکستان کو لیڈرشپ سےمحروم کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مشرقی اورمغربی بارڈرپرملک کوکمزورکرنے کی سازشیں کی گئیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہرسطح پرناکام ہوئے،آج خطے میں فیصلوں کیلئے پاکستان سے مشاورت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان صدراشرف غنی رات ڈھائی بجےمفرورہوئے، اشرف غنی کےدوست سے پوچھا کیا کرنا ہے توکہتےہیں معلوم نہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کرینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی  کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرکٹ کی مو جودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری موقع پر دورہ منسوخی کا اعلان کیا ، کھیل گوروں کا ہے، ہماراشوق ہے، اسے شوق رہنا چاہیے ، نشہ نہیں بننا چاہیے۔

The post افغانستان میں قسمت نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا، وزیر اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email