واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا جبکہ پاور ہاؤس سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ نے کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں کا گشت کر کے جناح باغ چوک پر دھرنا بھی دیا ۔

سیپکو ملازمین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ہائیڈو یونین رہنما نثار شیخ کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار پاور کمپنیز کی مجوزہ نجکاری و ملازمین کی برطرفی پر جلد ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

 ہائیڈو یونین رہنما نثار شیخ کا کہنا تھا کہ تھرمل اور لاکھڑا پاور اسٹیشن ملازمین کی بڑھائی اور روکی گئی تنخواہیں جلد جاری کی جائیں گئی۔

نثار شیخ کا کہنا تھا کہ تمام پاور کمپنیز سے ورڈ آف ڈائریکٹرز ختم کر کے خالی آسامیوں کو پر کیا جائے تاکہ کام بہتر طریقے سے ہو پائے۔

ہائیڈو یونین رہنما نثار شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی کی مرمت کے دوران لائین اسٹاف کے ساتھ حادثات کی روکتھام کے لیے معیاری حفاظتی ساز سامان فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے ریلی میں سیپکو ملازمین اور یونین رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

The post واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email