مہنگائی کی شرح میں 12ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں 12 ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ حکومت روٹی اور روزگار چھین کر کہتی ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے، حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جرمنی و دیگر ممالک کے مطابق ای وی ایم کامیاب نہیں ہو سکتا، ای وی ایم ٹریبونل میں مسائل کا سامنا ہوگا، ای وی ایم کے ذریعے کسی کی رازداری نہیں رہے گی۔

شیری رحمان نے کہا تھا کہ حکومت اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن سے سخت زبان استعمال کی، حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں دینا چاہتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن سے اپنے خدشات کا اظہار کرنے آئے تھے، یہ واضح ہے کہ ہم نہیں جیت رہے تو کسی کو جیتنے بھی نہیں دے گے، الیکشن کروانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

The post مہنگائی کی شرح میں 12ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email