تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا

تھائی لینڈ نے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگری کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہے۔

تھائی لینڈ سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

تھائی لینڈ سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹوئرزم اتھارٹی آف تھائی لینڈ  کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث تھائی لینڈ نے سفری پابندی عائد کی تھی، کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email