ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2022 میں پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پاکستان میں صنعتی اور خدمات کے شعبے میں بہتری آرہی ہے، کورونا وباء کے ہی دوران بہترین حکمت عملی سے پاکستان نے معیشت پر اثرات کو قابو کیا ہے۔

اے ڈی بی نے مزید بتایا کہ مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تک کم ہوئی ہے جبکہ خوراک کی مہنگائی میں اضافے کا اب بھی رجحان ہے۔

The post ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email