ایل ٹی سی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ذیشان اکمل

عوامی رکشہ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل نے کہا ہے کہ ایل ٹی سی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی قابل استعمال بسیں کباڑیوں کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دی گئی ہیں جبکہ اس کمپنی کا سارا عملہ اب فارغ ہے۔

عوامی رکشہ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ ایل ٹی سی اہلکار ٹولیوں کی شکل میں جگہ جگہ ڈاکو ناکے لگاتے ہیں اور رکشہ والوں کے چالان کرکے ان کی محنت کی کمائی لوٹ رہے ہیں۔

ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ ایل ٹی سی اور ٹریفک پولیس ایک ہی جرم کاالگ الگ دوہرا چالان کرتے ہیں،

مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ غریب رکشہ ڈرائیوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے اور ایل ٹی سی کمپنی کو بھی فوری طورپر بند کر دیا جائے۔

ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ ایل ٹی سی سفید ہاتھی اور قومی خزانے پر بوجھ ہے جبکہ چیئرمین نیب ایل ٹی سی کی کرپشن کا نوٹس لیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ اربوں کی بسیں مصری شاہ کے کباڑیوں کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دی گئی ہیں ۔

ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے،آٹا، چینی، گھی،سبزیاں، دالیں، مرغی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ ادویات مہنگی ہونے سے غریب علاج سے محروم ہو گیا ہے ۔

ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے امیروں کی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے جبکہ غریب کے نزلہ، زکام، بخار اور دانت درد کا علاج صحت کارڈ سے ممکن نہیں ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ختم کرے اور ایل ٹی سی کو مکمل بند کر دے ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جبکہ کل 23ستمبر 2021ء بروز جمعرات ریلوے سٹیشن پر بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے جہاں احتجاجی مظاہرے سے مرکزی چیئرمین مجید غوری خطاب کریں گے۔

واضح رہے احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کارکنوں کی شرکت ایل ٹی سی اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

The post ایل ٹی سی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ذیشان اکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email