کراچی کے شہریوں کو بندرگاہ اور سمندر کے بارے میں پتا ہونا چاہیے، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بندرگاہ اور سمندر کے بارے میں پتا ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دومتحرک پورٹس ہیں، تیسری گوادر ہے جو فعال نہیں ہے۔

علی زیدی  نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کا فنانشل آڈٹ 2010 سے نہیں ہوا ، پورٹ قاسم کا 2008 سے آڈٹ نہیں ہوا ہے، پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور پی این ایس سی نے ٹیکس ادا کیا، پورٹ قاسم اور پی این ایس سی نے 33 ارب ٹیکس دیا۔

The post کراچی کے شہریوں کو بندرگاہ اور سمندر کے بارے میں پتا ہونا چاہیے، علی زیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email