قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس میں کورونا پابندیوں کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان انتخابات تیسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے جبکہ پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کریں گے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کو رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

The post قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email