نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آکلینڈ پہنچ گئے

نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آکلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے24 ارکان پاکستان سے واپسی پر دبئی میں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آکلینڈ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے جمعہ کو پاکستان کا ٹور ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کا 34 رکنی اسکواڈ ہفتے کو خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے باقی ارکان دبئی میں موجود ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کو جوائن کریں گے، آکلینڈ پہنچنے والے ارکان چودہ روزہ لازمی مینیجڈ آئسولیشن مکمل کریں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی طرح انگلینڈ نے بھی سیکورٹی وجوہات کی آڑ میں پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے، گلینڈ نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا  ہے، پاکستان میں موجود سیکورٹی ٹیم سے رپورٹ ملنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے  فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ کے دورے سے دستبرداری کے بعد انگلینڈ نے فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے مانگے تھے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹیموں کے دوروں کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی پاکستان جانا تھا۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آکلینڈ پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email