شنیرا اکرم نے دیا تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ شنیرا اکرم  نے ان پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری نے ذریعے تنقید کرنے والوں کو مثبت جواب دیتے ہوئے اپنے کام سے کام رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’معروف شخصیت کی بیوری، گوری میم،  جیسے الفاظ اپنے لئے سن سن کر تھک چکی ہوں‘۔

شنیرا اکرم نے لکھا ہے کہ ’تنقید کرنے والے یہ لوگ کیا بھول گئے ہیں میں نے سب کچھ چھوڑ کر اپنی زندگی کے 10 سال اپنے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لئے کام کیا ہے۔

شنیرا اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں اگر چاہتی تو اپنے ان 10سالوں میں اپنے پیاروں اور عزیز کے ساتھ وقت گزارتی اور خوب آرام سے رہتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے زندگی کے چند سال لوگوں کی فلاح اور بہبود میں سرف کردیئے اور ان 10 سالوں میں اپنی زندگی کا ہر دن لوگوں کی بھلائی اور اور انسان کی خدمت میں لگادیئے، اسکے علاوہ بھی کوئی بچتا تو وہ لوگوں کے حقوق کی لڑائی میں لگایا۔

شنیرا اکرام کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی بقاء کے لئے کام کرنے پر مجھے بہت فخر ہے اور میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں ایک مشہور شخصیت کی بیوی اور گوری میم ہوں۔

The post شنیرا اکرم نے دیا تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email