گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش؛ محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین پیشگوئی کردی

شہری ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خطرناک ترین پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل آگیا ہے، کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد شہر میں بارشوں کا قوی امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا نیا سسٹم آنے کے بعد آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت مطلع ابرآلود اور درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج دن میں کسی بھی وقت بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

 آج ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہے گا، مختلف مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے شہروں، لاہور سیالکوٹ، نارو وال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے شہروں جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد، مٹھی اورسانگھڑ میں بھی چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ،خضدار اور زیارت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، مانسہرہ، مردان، چارسدہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک میں مون سون سیزن معمول سے کچھ زیادہ طویل ہو گیاہے۔عمومی طور پر مون سون سیزن کے دوران ماہ اگست میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، تاہم رواں برس ماہ ستمبر میں بھی ٹھیک ٹھاک بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ستمبر کے وسط کے بعد سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ جاتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 25 ستمبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، مانسہرہ، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

The post گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش؛ محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین پیشگوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email