پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کا انعقاد کردیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کا انعقاد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  گلگت ایئرپورٹ پر  ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کا انعقاد کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے، جہاز کی کریش لینڈنگ، آگ لگنے کی صورت ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی مشق تیار کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشق میں سی اے اے، اے ایس ایف ، پی آئی اے ، ضلعی حکومت، ریسکیو 1122 ، ریڈ کریسنٹ اور مقامی پولیس کی شرکت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ پر آگ لگنے، کریش لینڈنگ سمیت ایمرجنسی کے دوران مشقوں کا کوئیک رسپانس ٹائم جانچا گیا ہے، ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کے حکام نے ایمرجنسی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ تربیت مشق ایئرپورٹ پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، ایمرجنسی مشق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن  کی تجویزکردہ قوانین اور ضروریات کے تحت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر ہنگامی مشقیں ہر 2 سال کے بعد منعقد ہوتی ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ایرپورٹس پر عالمی معیار کے تحت حفاظتی اقدامات کی ایمرجنسی مشق کا انعقاد ہوتا ہے۔

The post پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کا انعقاد کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email