بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

صوبہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان  کے مطابق صوبے کے 34 اضلاع میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، مہم میں 11383ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اسکےعلاوہ پولیو مہم میں  9470موبائل ٹیمیں،  949 فکسڈسائٹس اور592ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قومی انسداد پولیو مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی، پہلے مرحلے میں کے پی کے 34 اضلاع میں 21 تا 17 تک ستمبر میں پولیو مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں پولیو مہم 20 تا 24 ستمبر منعقد ہو گی اور تیسرے فیز میں جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم 27 ستمبر تا 1 اکتوبر چلے گی۔

پنجاب بھر میں 20.42 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف ہے جبکہ سندھ میں   9.35 ملین ، خیبرپختونخوا میں 6.9 ملین ، بلوچستان میں 2.53 ملین ، گلگت بلتستان میں 0.35 ملین اور آزادکشمیر میں ڈھائی لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

   

The post بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email