سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی حائل ریجن کے گورنر پرنس سے ملاقات

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے حائل ریجن کے گورنر پرنس عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا حائل پہنچنے پر گورنر عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے خیر مقدم کیا ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر حائل نے ریجن میں پاکستانی ورکرز کے کردار کو سراہا جبکہ سفیر پاکستان نے ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

گورنر حائل نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی آخر میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

The post سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی حائل ریجن کے گورنر پرنس سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email