جنت مرزا کی موج مستیاں کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی اداکارہ جنت مرزا کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

جنت مرزا کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جنت مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

 اپنی سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی اس ویڈیو میں ان کو اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا آنکھوں پر پٹی باندھ اور ہاتھ میں چھڑی لے کراپنے دوستوں کو تلاش کررہی ہے جو کہ اس کے اردگرد موجود ہیں۔

جنت مرزا نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ  ذہنی عارضے میں مبتلا ہوکر دوستوں کو تلاش کرنا۔

تاہم ویڈیو کے اختتام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چھڑی سے ایک لٹکتے ہوئے مکس رنگوں کے ڈبے سے ٹکراتی ہے اور آنکھوں سے پٹی ہٹادیتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

 سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔

قبل ازیں جنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جس کے کیپشن میں انہوں لکھا تھا کہ ‘ کوئی مجھے واپس سکردو چھوڑ آئے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنت مرزا کو سکردو میں گزاری چھٹیوں اور سیر سپاٹوں کی یاد ستانے لگی،ویڈیو میں وہ صحرا میں سواری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، جنت مرزا کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے فالوور میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

The post جنت مرزا کی موج مستیاں کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email