وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ای وی ایم متعارف کروانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیا ر دینے  کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں کے  مطابق ڈھالنے کیلئے اور دائرہ کار میں توسیع  کی خاطر رولز آف بزنس کے متعلقہ حصوں میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ  کے تین انڈیپنڈنٹ ڈاریکٹرز  کی تعیناتی  کی منظوری دی ، کابینہ نے سرور اقبال کو نیشنل بینک آف پاکستان  کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز میں بطور ممبر تعیناتی کی منطوری دی ، کابینہ کے سامنے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس آرڈیننس  2001  کے تحت  مالی سال 2019-20  میں فیڈریشن، صوبوں اور اضلاع کی کمبائنڈ فنانشیل اسٹیٹمنٹ پیش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے  گریڈ ایک سے بائیس تک کے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں  موجودہ سیلنگ میں 44 فیصد اضافے کی منظور دی ، کابینہ نے نادرا کے  اکاؤنٹس برائے مالی سال 2020-21 کے آڈٹ کیلئے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی ، کابینہ نے ازبکستان بزنس ویزہ لسٹ میں شامل کرنے کی منطوری دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کابینہ نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے اور قابل اعتراض مواد فوری طور پر ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو  پالیسی ڈائریکٹیو دیے ، کابینہ نے ملک میں سینما  اور فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے علاقائی ممالک کی فلموں  کی درآمد کی منظوری دی ، کابینہ نے  جموں اینڈ کشمیر اسٹیٹ  پراپرٹی  کے بجٹ  برائے مالی سال 2021-22 کو منظور کیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے فیملی مقدمات کے حوالے سے  اسلام آباد  میں الٹرنیٹ  ڈسپیوٹ  ریزولوشن   نسٹر کے قیام کی منظوری دی ، کابینہ نے عاصم روف کو تین ماہ کیلئے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  تعینات کرنے کی منظوری دی ، ملک میں ساتویں مردم شماری  کروانے کے حوالے سے ایڈوائزی  کمیٹی  کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ کابینہ  کمیٹی برائے  قانون سازی  کے 16 ستمبر 2021 کے اجلاس  میں لیے گئے  فیصلوں  کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

The post وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email