نیب نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور میں مجموعی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور میں نیب نے 538 ارب روپے برآمد کیے، 1999 سے 2016 تک نیب نے 281 ارب برآمد کیے تھے۔

نیب کے مطابق 2017 میں نیب نے 8 ارب، 2018 میں 28 ارب کی ریکوری کی، 2019 میں 141 جبکہ 2020 میں 323 ارب برآمد کئے گئے۔

نیب کے مطابق رواں سال اگست تک نیب 36 ارب سے زائد کی ریکوری کر چکا، اس وقت 1335 ارب مالیت کے 1274 ریفرنس عدالتوں میں موجود ہیں۔

The post نیب نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email