وزیراعظم کا دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر سینئر وزرا سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی ای او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ نیوزی لینڈ سے زر تلافی کی وصولی کے لیے پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ یہ اچھی خاصی رقم ہوتی ہے، کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے بھی سیریز کی منسوخی سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کا اشارہ دیا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کیویز کو بھی اندازہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے، زر تلافی کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےمزید کہا کہ  بہرحال یہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنے حق کے لیے لڑیں گے، روایتی چیئرمین نہیں، کھل کر اننگز  کھیلنے والوں میں سے ہوں۔

The post وزیراعظم کا دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email