خوشی ہے کہ تابش گوہر کے ساتھ کام کرنےکا موقع ملا ، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ خوشی ہے کہ تابش گوہر کے ساتھ کام کرنےکا موقع  ملا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاور ڈویژن نے ان کی تجاویز اور تجربے سے بہت فائدہ اٹھایا ، تابش گوہر ملک کی خاطر اپنے خاندان سے ایک سال دور رہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پاور سیکٹر کی بہتری کے لیے خدمات فراہم کرنے پر ان کے شکرگزار ہیں ، مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تابش گوہر 20 ستمبر 2021 سے معاون خصوصی نہیں رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر سے استعفیٰ طلب کیا تھا، معاون خصوصی برائے توانائی کی کارکردگی سے وزیراعظم غیرمطمئن تھے، وزیر توانائی حماد اظہربھی معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے۔

وزیرتوانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اورتابش گوہر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس کے علاوہ تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاورپلانٹس میں منظورِ نظر افسران کی تعیناتی کا الزام تھا، انہوں نے رواں برس جنوری میں بھی استعفیٰ دیا تھا تاہم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفٰی مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا تھا کہ ان کے تحفظات دور کردیئے جائیں گے۔

The post خوشی ہے کہ تابش گوہر کے ساتھ کام کرنےکا موقع ملا ، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email