امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اتحادی اور دوست ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے  پرعزم ہے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اپنےاسٹریٹجک مفادات کیلئے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

 جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے 15 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہےجبکہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوا، کورونا وائرس کا سب مل کر مقابلہ کریں گے۔

The post امریکا دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، امریکی صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email