میرب علی کے والد بیٹی کی پسند سے مایوس

پاکستان شوبز اندسٹری کی فیشن ماڈل میرب علی نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

ماڈل میرب علی نے بتایا کہ اُن کے والد اُن کے پسند کے گانوں کی فہرست سُن کر نالاں ہیں۔

میرب علی نے گزشتہ روز اپنے والد کے ساتھ شوٹ پر جاتے ہوئے کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں انہیں کار میں گانے لگا کر خوب انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میرب علی کے والد بیٹی کی پسند سے مایوس

 جبکہ اس دوران میرب کے والد سنجیدہ بیٹھے کار چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میرب علی نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ اُن کے والد انہیں شوٹ پر چھوڑنے جا رہے ہیں اور اُن کا پسندیدہ میوزک سُن کر کافی مایوس ہوئے ہیں۔

دوسری جانب میرب علی کے فوٹو شوٹ کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

اس کے علاوہ ماڈل میرب علی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ جَلد ہی اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھنے والی ہیں۔

The post میرب علی کے والد بیٹی کی پسند سے مایوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email