معروف بھارتی اداکارہ تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں

معروف بھارتی اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں تاہم ڈنڈا بردار حملہ آورں کے ہاتھوں وہ معمولی زخمی ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر حملہ ممبئی میں اس وقت ہوا جب وہ میڈیکل اسٹور سے کچھ دوا خرید کر واپس گھر جارہی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے گھر آرہی تھیں تو کچھ راہزنوں نے ان پر حملہ کرکے ان سے ان کی قیمتی چیزیں اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔

پائل گھوش نے بتایا کہ ان افراد کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں ممکنہ طور پر تیزاب موجود تھا جو وہ ان پر پھینکنے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کے حملے سے بال بال بچ کر گھر پہنچیں تاہم ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

The post معروف بھارتی اداکارہ تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email