آج غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے ، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات آج غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے جو الفاظ استعمال کیے قابل مذمت ہیں ، شیریں مزاری  ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیمار ماں اور بیٹی کی دوائی کہاں سے آتی ہے ، ملک کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے ، وزیر خزانہ نے کہا تھا ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے ، بجلی، پیٹرول کی قیمت کہاں تک جا پہنچی ، ان کی بد ترین گورننس پر آج آسمان بھی رو رہا ہے ، پاکستان میں اتنی مہنگائی ہے کہ آسمان بھی رو رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپنے گریبان میں جھانکیں ، لوڈ شیڈنگ کس کے دور میں ختم ہوئی ، اتفاق فاؤنڈری کی مشینیں بیچ کر قرضہ اتارا ، ایک روپیہ بھی معاف نہیں کروایا ، نوازشریف کو سزا پانامہ میں نہیں اقامہ پر ہوئی تھی، بات بہت دور تک نکل جائے گی اگر ہم نے بات کی تو ، کسی دن یہاں اچھے طریقے سے بحث کرلیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ریکارڈ کو درست کرنا چاہتا ہوں کہ سزا پانامہ پر نہیں اقامہ پر ہوئی تھی ، میں بات کروں گا تو بات بہت دور تلک جائے گی۔

The post آج غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے ، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email