عظٰمی بخاری کی شہبازشریف سے لمبے بوٹ عثمان بزدار کو دینے کی درخواست

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے شہبازشریف سے لمبے بوٹ عثمان بزدار کو دینے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ شاید عثمان بزدار لمبے بوٹ پہن کر لاہور کی صفائی کراسکیں بلکہ لمبے بوٹ پہن کر عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح گراﺅنڈ میں کھڑے ہوکر کام کرانے کے قابل بھی ہو جائیں گئے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور بارشی پانی سے ڈوب جائے یاکچرا کنڈی میں تبدیل ہو عثمان بزدار یا اس کے 45وزیر کسی کو نظر نہیں آئے گا ۔

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ پندرہ منٹ کے بارش سے لاہور کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ حرام ہے ڈیڑھ ،ڈیڑھ کروڑ کی گاڑیوں میں سیر کرنے والے وزیر مشیر اپنے بستروں سے باہر نہیں نکلتے، ان نالائقوں سے پہلے والا پانی نکالا نہیں گیا ابھی مزید کالے بادل لاہور پر منڈلا رہے ہیں۔

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو ڈوبنے سے عمران خان بچالیں گے لیکن لاہور کو ڈوبنے سے بچانے والا کوئی نہیں ہے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی قابلیت اور کارکردگی صرف طلسمی عینک سے نظر آسکتی ہے،وہ طلسمی عینک کا سانچہ صرف عمران خان اور فیاض چوہان کی آنکھوں میں فٹ ہے۔

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی محنت کی بدولت آج لاہور میں بارش کا پانی ایک گھنٹے میں غائب ہوجاتا ہے کیونکہ شہبازشریف نے لکشمی چوک اور علامہ اقبال روڈ پر میگا سیوریج سسٹم نصب کیے تھے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آج لکشمی چوک پندرہ گھنٹے مسلسل بارش کے بعد بھی صاف شفاف ہوتا ہے۔

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے لاہور کو حقیقی معنوں میں عالمی معیار کا شہر بنایا ہے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا مزید کہنا تھا  عثمان بزدار کے دور میں تو گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ہورہے ہیں شاید عثمان بزدار کے وزراء وہ ڈھکن چوری کررہے ہیں۔

The post عظٰمی بخاری کی شہبازشریف سے لمبے بوٹ عثمان بزدار کو دینے کی درخواست appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email