ہمیں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور بہادری پر ناز ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور بہادری پر ناز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس قوم کا قابل قدر اورقابل فخر ادارہ ہے ، سماجی ترقی کیلئے پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پنجاب میں پاکستان ایئر فورس کے تعاون سے تعلیمی ادارے قائم کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی بے مثال خدمات قابل تحسین ہیں ، پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے ، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے بارے میں نہ سوچا، نہ کچھ کیا ، سابق حکمرانوں نے کمزور طبقے کی فلاح کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ، تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے ، لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دور دراز علاقوں تک بڑھایاجا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانو ں کا قیام بے آسرا طبقے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب بڑھتا ہواقدم ہے۔

ا

The post ہمیں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور بہادری پر ناز ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email