ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے مداح دیوانے ہوگئے

سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں  پاکستانی اداکارہانیہ عامر کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں اداکارہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کا انداز بہت نرالہ ہے۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور سر پر دوپٹہ بھی لی ہوئی ہیں۔

 

کچھ گھنٹے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی  اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مختلف موقعوں پر لی جانے والی تصاویر اور فیشن شوٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

The post ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے مداح دیوانے ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email