عوام تیار ہوجائیں، ایک اور بم گرانے کی تیاری

 بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ، درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اورفرنس آئل سے مہنگی ترین پیداواربجلی مہنگی ہونےکی وجہ ہے ، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے62 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے رواں ماہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے کہا تھا اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈ کی اشیاء مہنگی کر دی گئیں، نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے مختلف برانڈز کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ  مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور جس نرخ پر خریداری کی جاتی ہے اسی حساب سے ان کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت نہیں بڑھائی ہے۔

 

The post عوام تیار ہوجائیں، ایک اور بم گرانے کی تیاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email