پنجاب میں کورونا کے مریضوں کیلئے پچاس فیصد جگہ موجود ہے، صوبائی وزیرصحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کیلئے پچاس فیصد جگہ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولیو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال تاحال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تمام سیمپلز بھی منفی آئے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تین لہریں آئیں جس سے پولیو مہم کو روکنا یا کم کرنا پڑا، وہ وقت دور نہیں جب ملک میں پولیو ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، دو ڈپو قبل بھی یہ وبا پھیلی تھی، موسم کی تبدیلی کے باعث اس دفعہ مچھر نہیں مرا، ڈینگی کے حوالے سے 15 کیبنٹ کمیٹی کی میٹنگز کی گئیں، پنجاب بھر میں ڈینگی کے 605 اور ایک دن میں سترہ کیس سامنے آئے، راولپنڈی میں ڈینگی کے 49 مریض زیر علاج ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی بھی ایک پرابلم ہے، الحمدللہ کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آئی ہے، پنجاب میں کورونا مریضوں کے لئے پچاس فیصد جگہ موجود ہے، کورونا ویکسینیٹڈ مریضوں میں مرض کی شدت کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانچ  کروڑ لوگوں کو کورونا کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے، کوشش ہے سال کے اختتام تک 70 سے 80 فیصڈ لوگوں کو ویکسین لگا دیں۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایک دفعہ جب بچے ویکسین لگوا لیں گے تو اسکول اور کالج بند کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بچوں کو فائزر کی ویکسین لگ رہی ہے، امید ہے پنجاب بھر میں دسمبر تک دو کروڑ 93 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائیں گے، صحت کارڈ صرف ان خاندانوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی رپورٹنگ پہلے سے بہتر ہو گئی ہے، ہر مریض پورٹل پر سامنے آجاتا ہے، ڈینگی کے شک میں فوری طور پر مریض قریبی اسپتال سے ٹیسٹ کروائے، پہلے بڑے شہروں میں اسپتال بنتے تھے، اب ڈی جی خان، میانوالی، لاہور اور ملتان میں نئے اسپتال بن رہے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اٹک، لیہ اور راجن پور میں اسپتالوں کی تعمیر جاری ہے، آئندہ سال تک آپریشنل ہو جائے گا، ہم ظرف والے لوگ ہیں پچھلی حکومت کا کوئی کام نہیں روکا، ٹیکس پیئر کا پیسہ ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ پی جے ایک آئی میں 87 ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں، یہ ادارے عوام کے ہیں ہم ان کے کسٹوڈین ہیں، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 23 ہزار سے زائد لوگ محکمہ صحت میں بھرتی کیے گئے ہیں۔

The post پنجاب میں کورونا کے مریضوں کیلئے پچاس فیصد جگہ موجود ہے، صوبائی وزیرصحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email