ایمی ایوارڈز کا میلہ دی کراؤن نے اپنے نام کرلیا

امریکا میں ٹیلی ویژن پروگرامز کے لئے ممتاز ترین تصور ہونے والے اعزاز ایمی ایوارڈز کا میلہ برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’دی کوئینز گیمبٹ‘ نے 11 ،11 ایوارڈز اپنے نام کرکے لوٹا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمی ایوارڈز میں دی کراؤن نے نئے بہترین ڈرامہ سیریز ، بہترین ڈرامہ اداکار و اداکارہ سمیت دیگر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

یہ ایوارڈز امریکا کی اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے دیے جاتے ہیں، ان ایوارڈز کا آغاز 25 جنوری 1949 کو ہوا تھا۔

 سال2020  میں ایمی ایوارڈز کی ورچوئل تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر سے فن کاروں نے آن لائن شرکت کی تھی۔

رواں برس بھی یہ ایوارڈ محدود پیمانے پر صرف 500 افراد کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔

The post ایمی ایوارڈز کا میلہ دی کراؤن نے اپنے نام کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email