بھارتی اداکارہ کا سجل علی کیلئے دلچسپ کمنٹ

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ سجل علی کے لئے ان کی ایک پوسٹ پر دلچسپ کمنٹ کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آسمان میری زندگی کا پسندیدہ حصہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

سجل علی کی خوبصورت تصویر پر ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں بھارتی اداکارہ نے بھی ایک دلچسپ کمنٹ کیا۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے لکھا کہ اور آپ آسمان کو چھونے کے لئے پیدا ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم موم میں فن کے جوہر دکھانے والی سجل علی کے مداحوں میں بھارتی فنکار بھی شامل ہیں، آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی سجل علی کی معترف تھیں جبکہ اب سونم باجوہ بھی ان کی مداح دکھائی دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ سجل اداکار احد رضا میر سے گزشتہ برس 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

The post بھارتی اداکارہ کا سجل علی کیلئے دلچسپ کمنٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email