ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی وجہ سے بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی وجہ سے بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی وجہ سے بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 17، اٹک کے 15، راولپنڈی سٹی کے 33 اور راولپنڈی کینٹ کے 13 فیڈرز اس میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اسٹاف نے ان علاقوں میں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جن علاقوں میں بارش رک چکی ہے۔

ترجمان آئیسکو نے اس موقعے پر کہا کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہیں۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا تھا کہ شکایات کے اندراج کے لیے ہلپ لائن 118 یا 9252933 پر کال کریں۔

ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں۔

The post ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی وجہ سے بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email