عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ میں میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میمن برادری کا قیام پاکستان سے لے کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  کہا کہ میمن برادری کی سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی قابل قدر خدمات ہیں، عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  مزید کہا  کہ امید کرتا ہوں میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کے ممبران ملک میں ترقی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میمن لیڈرشپ فورم  عبدالرحیم جانوں نے کہا کہ میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل میں ۵۵ دیگر ممالک شامل ہیں، میمن لیڈر کے تحت ورلڈ کونسل کی لانچنگ کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

بعدازاں گورنر سندھ نے سماجی اور فلاحی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر منتخب ممبران کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا  گیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماءعرفان اللہ خان مروت کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  کہ  وفاقی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، صوبے کے وسیع تر مفاد اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت چاہتے ہیں۔

اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماءعرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سےتعاون جاری رکھیں گے۔

The post عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email