ماہرہ خان اور عاطف اسلم ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر ساتھ آنے کیلئے تیار

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لئے تیار ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک مختصر جھلک شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

گلوکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے نئے گانے کے ٹیزر کو انجوائے کریں کیونکہ یہ بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے مداح کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بےصبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فنکار ماہرہ خان اور عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا نام اجنبی ہے۔

عاطف اسلم نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں اور ماہرہ خان 10 سال کے بعد ایک بار پھر سے ساتھ نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

ہدایت کار شعیب منصور کی 2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔

The post ماہرہ خان اور عاطف اسلم ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر ساتھ آنے کیلئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email