محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس کولٹس کی کامیابی

محمد زبیر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس کولٹس نے کامیابی سمیٹ لی جبکہ سرجانی اسپورٹس کو شکست کا سامن کرنا پڑاا محمد انیب، حضرت اسرار اور اسرار خان کی عمدہ کارکردگی ۔

تفصیلات کے مطابق  الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس کولٹس نے سرجانی اسپورٹس کو 109 رنز سے شکست دیدی ۔

ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر داؤد اسپورٹس کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ اوورز میں 259 رنز اسکور کئے ،محمد انیب نے 69 رنز ، آفاق زاہد اور حسن رضا نے 38 ، 38 اور سردار ولی نے 32 رنز اسکور کئے۔

 سرجانی اسپورٹس کے عظیم کیانی نے تین اور فرحان عظیمی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 جواب میں سرجانی اسپورٹس کی ٹیم 25۰2 اوورز میں 150 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ،اسرار خان نے 56 اور ایس ایم طحٰہ نے 45 رنز اسکور کئے۔

 حضرت اسرار نے 31 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد انیب نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

The post محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس کولٹس کی کامیابی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email